تاثیر 18 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
وڈودرا، 17 جون: گجرات کے وڈودرا میں کوٹمبی اسٹیڈیم کے قریب آج صبح 4 بجے کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک 9 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو ایس ایس جی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بالاجی ٹریولز کی یہ لگژری بس راجستھان کے بانسواڑہ سے سورت جا رہی تھی۔ اسی دوران یہ سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ اطلاع ملنے پر ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، وڈودرا فائر بریگیڈ، پولیس اور دیگر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں۔
زخمی مسافر بنسی لال نے بتایا کہ وہ کام کے سلسلے میں راجستھان سے سورت جا رہا تھا۔ حادثے کے وقت وہ سو رہا تھا۔ اچانک ایک زوردار ٹکر ہوئی اور ایسا لگا جیسے وہ بجلی کا کرنٹ لگ گیا ہو۔ اس کے ساتھ بس میں دو اور نوجوان بھی سوار تھے۔

