ستیہ نکیتن کے ٹیک ا وے ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی، فرنیچر اور برتن جل کر خاکستر

تاثیر 18 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 17 جون:جنوب مغربی ضلع کے ستیہ نکیتن علاقے میں بدھ کی صبح ایک ٹیک اوے ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی، جس سے افرا تفری مچ گئی ۔ تاہم محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے کی بروقت کارروائی کی بدولت آگ پر بروقت قابو پالیا گیا۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
دہلی فائر سروس کے مطابق، بدھ کی صبح 6:09 بجے، چانکیہ پوری فائر اسٹیشن کو ستیہ نکیتن میں مدر ڈیری کے قریب ساؤتھ کیمپس علاقے کے ایک ریستوران میں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔اطلاع ملنے پر محکمہ فائر بریگیڈ نے چار گاڑیوں اور ایک کیو آر وی کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔
ابتدائی تحقیقات میں آگ کی شدت کے پیش نظر موقع پر موجود لیڈنگ فائر مین سومرن نے چھ بج کر 25 منٹ پر اضافی وسائل اور سینئر افسر بھیجنے کی درخواست کی۔ اس کے بعد دوسری گاڑی روانہ کی گئی۔