تاثیر 15 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 14 جون :پٹنہ کے پاٹلی پترا ریلوے اسٹیشن پر بہار پولیس امتناعی کانسٹیبل بھرتی امتحان میں شرکت کی تیاری کر رہے امیدواروں نے ہنگامہ کر دیا۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولے داغے۔بتایا جاتا ہے کہ ٹرین کی تاخیر کی خبروں سے ناراض امیدواروں نے پہلے اسٹیشن احاطے میں احتجاج کیا اور بعد میں پٹریوں پر اتر کر ٹرین کی کارروائیوں میں خلل ڈالا۔ کچھ ہی دیر میں حالات قابو سے باہر ہوگئے اور احاطے میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔طلبہ کے احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انسپکٹر جنرل جتیندر رانا اور کئی تھانوں کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور طلبہ کو سمجھانے کی کوشش کی۔ حالانکہ احتجاج کر رہے طلبا ماننے سے انکار کر دیا ، جس کے نتیجے میں طلباء اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔

