نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کارگو خدمات شروع ،پہلی کارگو فلائٹ چنئی سے پہنچی

تاثیر 18 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 17 جون: مسافروں کی خدمت کے بعد، نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کارگو خدمات شروع ہو گئی ہیں۔ پہلی کارگو پرواز بدھ کی صبح اتر پردیش کے جیور کے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔
پہلا کارگو طیارہ آج صبح چنئی سے جیور کے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔ جہاز کا استقبال جہازپرواٹر کینن سے پانی برساکر کیا گیا۔ نوئیڈا ہوائی اڈے پر کارگو خدمات کے شروع ہونے سے مغربی اتر پردیش کے تاجروں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔