تاثیر 18 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 17 جون: وزیر اعظم نریندر مودی کے فٹ انڈیا وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، فٹ انڈیا سائیکلوتھون – ‘سائیکلنگ بائی دی سی’ بدھ کو ممبئی کے ورلی کوسٹل سائیکل ٹریک پر منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی قیادت نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کی۔
فٹنس کے شوقین افراد، سائیکل سواروں، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی اور ایک صحت مند اور فعال طرز زندگی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے سائیکلتھون کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور اپنی سائیکل یاترا میں شرکاء کے ساتھ بھی شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت فٹنس کو ایک عوامی تحریک بنانے اور ایک فعال طرز زندگی کے ذریعہ وکست بھارت کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔
تقریب میں فلم اداکار جیکی شراف، طحہٰ شاہ بدوشا، ایشوریہ راج بھاخونی اور اولمپک ریسلر اور ڈپٹی کمشنر آف پولیس نرسنگھ یادو نے بھی تقریب میں شرکت کی اور شہریوں کو فٹنس اپنانے کی ترغیب دی۔

