تاثیر 17 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 16 جون:مرکزی حکومت نے منگل کوان میڈیا رپورٹس کو خارج کر دیا کہ وہ گجرات کو عمان اور دیگر خلیجی ممالک سے جوڑنے والی گہرے سمندر میں توانائی کی پائپ لائن پر کام کر رہی ہے۔
پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے آج ایک بیان میں کہا کہ اس نے کئی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند گہرے سمندر سے توانائی کی پائپ لائن کی تعمیر کے لیے سرگرم عمل ہے، جسے کبھی کبھی ‘مڈل ایسٹ انڈیا ڈیپ واٹر پائپ لائن’ (ایم ای آئی ڈی پی ) کہا جاتا ہے، جو گجرات کو عمان اور دیگر خلیجی ممالک سے جوڑے گی۔

