تاثیر 08 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 8 جون: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ موسم کی درست اور قابل اعتماد معلومات سے نہ صرف جان و مال کے نقصان کو روکا جا سکتا ہے بلکہ زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات اس وقت درست اور قابل اعتماد معلومات فراہم کر رہا ہے جس سے عام لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ اتر پردیش حکومت سیٹلائٹ کے ذریعے اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پیر کو دارالحکومت لکھنؤ میں اندرا گاندھی پرتشٹھان کے آڈیٹوریم میں لکھنؤ کے موسمیاتی مرکز کو علاقائی موسمیاتی مرکز میں تبدیل کرنے کے موقع پر ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے پروگرام کا افتتاح ریموٹ سے کیا۔ اس موقع پر سائنس اور ٹیکنالوجیبرائے ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر جنرل سمیت کئی سینئر افسران موجود تھے۔

