تاثیر 26 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سرینگر، 26 جون :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو یوم عاشورہ کے موقع پر زاڈیبل میں سوگواروں میں شمولیت اختیار کی اور نیشنل کانفرنس کی طرف سے لگائے گئے اسٹال پر پانی اور دودھ تقسیم کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کے ساتھ ان کے مشیر ناصر اسلم وانی اور ایم ایل اے زاڈیبل تنویر صادق بھی تھے۔ وزیر اعلیٰ نے سوگواروں، رضاکاروں سے بات چیت کی اور عاشورہ کی تقریبات کے حصہ کے طور پر مشروبات کی تقسیم میں حصہ لیا۔ واضح رہے جنگ کربلا میں امام حسین (ع) اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں آج ہزاروں یا سوگوار یوم عاشورہ منانے کے لیے جمع ہوئے۔

