تاراتلہ حادثہ پر وزیر اعلیٰ کا سخت موقف، تعمیراتی کام چار ہفتے تک روکنے کا حکم

تاثیر 25 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتہ، 25 جون :وزیر اعلیشوبھیندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کی پچھلی حکومت پر تاراتلہ میں زیر تعمیر گودام کے گرنے کے سلسلے میں سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی مبینہ غفلت اور بے ضابطگیوں کی وجہ سے یہ شہر ’’مرتیو پوری‘‘ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اس معاملے میں جو بھی قصوروار پایا گیا اسے بخشا نہیں جائے گا۔
جمعرات کو اسمبلی میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ تارا تلہ میں زیر تعمیر گودام کے گرنے سے نو افراد کی موت ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو اس واقعہ پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ موصول ہوئی ہے اور اب تک پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق کولکاتہ میونسپل کارپوریشن نے اس سال 17 جنوری کو گودام کے لیے عمارت کے منصوبے کو منظوری دی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میونسپل کارپوریشن کے انجینئر، اسسٹنٹ انجینئر، اور ایگزیکٹیو انجینئر منظوری کے عمل میں ملوث تھے۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمارت کے منصوبے سے متعلق دستاویزات پر میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر فرہاد حکیم کے دستخط موجود ہیں۔