تاثیر 07 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کانپور، 6 جون: مہاراج پور تھانہ علاقہ میں کانپور-پریاگراج قومی شاہراہ پر ہفتہ کو ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ٹریکٹر ڈرائیور کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کنٹینر اینٹیں اتار کر واپس آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کچھ دیر کے لیے تھم سی گئی۔
رام نگر گاؤں کا رہنے والا شیلیندر (32) اپنے دوست پنکج کے ساتھ ٹریکٹر ٹرالی چلا رہا تھا، کانپور میں اینٹیں اتارنے کے بعد اینٹوں کے بھٹے پر واپس آ رہا تھا۔ روما کے قریب فتح پور جانے والا کنٹینر ٹرک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹریکٹر ٹرالی سڑک پر الٹ گئی۔

