تاثیر 22 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 22 جون: ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی سکریٹری غدیر نظامی برکس ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں اور سیکورٹی ایجنسیوں کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کے لیے پیر کو نئی دہلی پہنچے۔ہندوستان میں ایرانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مطلع کیا کہ غدیر نظامی اپنے دورے کے دوران مختلف خصوصی نشستوں میں شرکت کریں گے اور سیکورٹی کے مسائل اور کثیر جہتی تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے شریک ممالک کے حکام سے ملاقات کریں گے۔
سفارتخانے کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی، سائبر سیکیورٹی، انرجی سیکیورٹی اور کثیر الجہتی تعاون جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نظامی اجلاس میںشرکت کرنے والے ممالک کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ اجلاس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان سیکیورٹی معاملات پر تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

