پیس میکر معاملے پر ڈاکٹر کا الزامات سے انکار، انکوائری کے لیے رضامندی کا اظہار

تاثیر 21 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 20 جون: ماہر امراض قلب ڈاکٹر سید مقبول نے محکمانہ انکوائری میں اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان الزامات کو ”من گھڑت” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ زیر تفتیش ہے اور ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔ ڈاکٹر مقبول نے کہا کہ میڈیا کے میں گردش کرنے والے مواد کو حقیقت سیہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے اور وہ کیس کی مکمل تصویر کی عکاسی نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”میڈیا میں جو کچھ پھیلایا جا رہا ہے وہ اصل رپورٹ سے بالکل مختلف ہے۔ لوگ الزامات کی یادداشت کو حتمی فیصلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جو درست نہیں ہے۔ ڈاکٹر مقبول نے کہا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ نے پہلے ہی حکام کے ذریعہ اٹھائے گئے سوالات کا تفصیلی جواب جمع کرایا ہے اور انکوائری کمیٹی اس وقت اپنے سامنے رکھے گئے مواد کی جانچ کر رہی ہے۔