تاثیر 30 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہرسہ، 30 جون : ضلع کے سب ڈویڑن ہیڈکوارٹرسمری بختیار پور کے کانو ٹولہ ، وارڈ نمبر 28میں پیر کی دیر رات چوروں نے اسلحہ کے ساتھ ڈاکٹر امیش بھگت کے گھر میں داخل ہو کر نقد سمیت لاکھوں روپے کے سامان چوری کر لئے۔ ڈاکٹر کے بیٹے نے مخالفت کی تو انہوں نے اسے اسلحہ کے بٹ سے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو علاج کے لیے سب ڈویڑن اسپتال میں داخل کرایا گیا۔شور ہونے پر چوروں نے گاو?ں والوں سے پکڑے جانے کی خوف سےآناً فاناً میں جائے وقوع پر ہی اپنا لوڈیڈ سکسر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ واقعے کے بارے میں ڈاکٹر کے بیٹے اوم کمار نے بتایا کہ وہ تقریباً 2:30 بجے شادی تقریب سے گھر واپس آیا اور دیکھا کہ پورا خاندان سو رہا ہے۔ شبہ ہے کہ چوروں نے اہل خانہ پر اسپرے کا استعمال کیا ہوگا۔ چورچوری کی واردات کر کے فرار ہونے والے تھے۔ گھر کے مالک کا 28 سالہ بیٹا اوم بابو شادی تقریب سے گھر واپس آیا۔ اسی لمحے دروازہ کھولنے کی کوشش کرتے ہوئے وہ چوروں سے آمنے سامنے ہو گیا۔

