تاثیر 30 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 30 جون: امرناتھ یاترا کے رجسٹریشن مرکز پر مبینہ بدانتظامی کے خلاف عقیدت مندوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جموں انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ رجسٹریشن مراکز پر مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث ہزاروں یاتریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ہجوم کو قابو کرنے کے لیے سیکورٹی اہلکاروں نے لاٹھی چارج بھی کیا۔مختلف ریاستوں، جن میں اتر پردیش، بہار، راجستھان، پنجاب اور گجرات شامل ہیں،وہاں سے آئے عقیدت مندوں کا کہنا تھا کہ وہ بابا برفانی کے درشن کے لیے طویل سفر طے کرکے جموں پہنچے، مگر رجسٹریشن کے لیے ناکافی کاؤنٹرز، لمبی قطاروں اور ناقص انتظامات نے انہیں پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

