تاثیر 08 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 08 جون: ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 32 گرامہیروئن نما نشہ آور مادہ برآمد کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے ایک ایسے مکان پر چھاپہ مارا جو پہلے ہی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک مقدمے کے سلسلے میں ضبط کیا جا چکا تھا۔ تلاشی کے دوران مکان سے 32 گرام چٹا برآمد ہوا، جس کے بعد وہاں موجود خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی سپلائی کے ذرائع اور اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ مکان کا مالک پہلے ہی منشیات سے متعلق ایک مقدمے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ تازہ برآمدگی کو ضلع میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کی ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

