نشہ قومی ترقی کے لیے سنگین خطرہ ہے: نائب صدر جمہوریہ

تاثیر 28 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بنگلورو، 28 جون:نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ منشیات کی لت نہ صرف انفرادی صحت بلکہ تعلیم، پیداوار، سماجی ہم آہنگی اور قومی ترقی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔
نائب صدر اتوار کو بنگلورو میں راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے 31 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ “ڈرگ فری انڈیا” کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے حکومت، تعلیمی ادارے، والدین اور شہریوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں وسیع پیمانے پر عوامی بیداری پیدا کرنا اور نوجوانوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس تقریب میں کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، آندھرا پردیش کے گورنر جسٹس (ریٹائرڈ) ایس عبدالنذیر سمیت کئی معززین موجود تھے۔