تاثیر 25 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
اجین، 25 جون :مدھیہ پردیش کے اجین ضلع کے بڑ نگر میں محرم کے جلوس کے دوران ایک وین کو کرین سے 40 فٹ اوپر لٹکا کر اس میں دھماکہ کرنے کا ایک ویڈیو سامنے ا?یا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جمعرات کو پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کرین کے ذریعے زمین سے 40 فٹ اوپر ٹاٹا میجک وین لٹکائی گئی ہے۔ ہوا میں ہی وین میں دھماکہ ہو جاتا ہے۔ اس سے قبل وین کے اوپر منہ پر کپڑا لپیٹے ایک نوجوان سرخ جھنڈا لہرا رہا ہے۔ ایک اور نوجوان بھی وین کے اوپر کھڑا ہے۔
واقعہ 23 جون کی رات کا بتایا جا رہا ہے۔ بڑنگر کے اڈان محلے سے نکلے جلوس میں بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے۔ اس جلوس میں ایک وین کو کرین کی مدد سے تقریباً 40 فٹ اونچائی پر لٹکایا گیا۔ وین پر دو نوجوان کھڑے ہو کر سرخ جھنڈے لہراتے رہے۔ اس کے بعد دھماکہ کر کے وین کو اڑا دیا گیا۔ جس وین میں بلاسٹ کیا گیا، اس پر ’’لے پھر ا? گئے‘‘ لکھا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

