وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگولیا میںاپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا

تاثیر 22 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 22 جون: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اپنے چار روزہ غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے پر پیر کو منگولیا پہنچے اور دارالحکومت اولانبٹور میں اپنے ہم منصب، وزیر خارجہ بتسیتسیگ بیٹمنکھ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور ترقیاتی منصوبوں، صلاحیت سازی، ثقافت، تعلیم اور سلامتی سمیت تعاون کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وہ وزیر خارجہ بتسیتسیگ بیٹمنکھ سے مل کر بہت خوش ہیں۔ بات چیت میں ہندوستان-منگولیا اسٹریٹجک شراکت داری کی گرمجوشی، مضبوطی اورامکانات کا جائزہ لیاگیا۔ دونوں رہنماؤں نے ترقیاتی منصوبوں، صلاحیت سازی، ثقافت، تعلیم، سلامتی اور کثیرالجہتی فورمز میں تعاون میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کان کنی، صاف توانائی اور زرعی پروسیسنگ کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔