تاثیر 13 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،12 جونبالی ووڈ اداکار اور فلمساز فرحان اختر جلد ہی ایک نئے اور چیلنجنگ کردار کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کر سکتے ہیں۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ فرحان معروف موسیقار آر ڈی برمن کی زندگی پر بننے والی بائیوپک میں مرکزی کردار ادا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری نیرج پانڈے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، اگر سب کچھ طے شدہ منصوبے کے مطابق آگے بڑھتا ہے، تو شوٹنگ 2026 کے آخر تک شروع ہو سکتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فرحان اس کردار کو لے کر بہت پرجوش ہیں اور آر ڈی برمن کی زندگی اور موسیقی کو سمجھنے میں مصروف ہیں۔
فلم کا مقصد ہندوستانی موسیقی کے لیجنڈ آر ڈی برمن کی وراثت کو بڑے پردے پر پیش کرنا ہے۔

