تاثیر 18 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بوسٹن، 17 جون : اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کے دو شاندار گول کی بدولت ناروے نے منگل کو گروپ ون کے ایک میچ میں عراق کو چار – ایک سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ناروے نے 28 سال بعد ورلڈ کپ میں واپسی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے پہلے میچ میں مکمل پوائنٹس حاصل کیے۔ ناروے نے 29ویں منٹ میں برتری حاصل کی جب ہالینڈ نے پہلا گول کر کے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔

