تاثیر 07 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 7 جون:ورلڈ سائیکل ڈے کے موقع پر اتوار کی صبح راجدھانی بھوپال کی سڑکوں پر فٹنس اور صحت کے تئیں بیداری کا ایک انوکھا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ ٹی ٹی نگر اسٹیڈیم سے شروع ہونے والی ’سنڈے آن سائیکل‘ مہم میں ہزاروں نوجوانوں، کھلاڑیوں، خواتین اور عام شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ سائیکلوں کی لمبی قطاروں نے شہر کے باشندوں کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے اور ماحولیات کے تحفظ کا پیغام دیا۔

