ڈیجیٹل اریسٹ کا خوف دکھا کر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی، کانپور میں چھ سائبر مجرم گرفتار

تاثیر 16 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کانپور، 15 جون: کانپور کمشنریٹ کی شیوراج پور پولیس اور سائبر کرائم سیل نے پیر کے روز ایک ایسے سائبر گینگ کا پردہ فاش کیا ہے جو خود کو پولیس، سی بی آئی اور دیگر تفتیشی ایجنسیوں کا افسر ظاہر کرکے لوگوں کو “ڈیجیٹل اریسٹ” کا خوف دکھاتا تھا۔ گینگ کے ارکان ویڈیو کال اور میسجنگ ایپس کے ذریعے لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے اور گرفتاری یا قانونی کارروائی کا ڈر پیدا کرکے ان سے بھاری رقم وصول کرتے تھے۔ مشترکہ کارروائی میں پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اشرف خان، سورج کمار، راجن کٹیار، راجدیپ، بھیم رتن کمار اور کمل شامل ہیں۔ تمام ملزمان کو شیوراج پور علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے پانچ موبائل فون، ایک ٹیبلٹ، دس بینک پاس بکس، دو چیک بکس اور بارہ ڈیبٹ کارڈ برآمد کیے گئے ہیں۔