تاثیر 04 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پیرس، 4 جون: فرنچ اوپن 2026 میں اٹلی کے ماتیوو آرنالڈی نےاپنے کریئر کے پہلے گرینڈ سلیم سیمی فائنل کھیلنے کو یقینی بنا لیا ہے۔ بدھ کے کوارٹر فائنل میں ہم وطن ماتیوو بیریٹینی کے چوٹ کے بعد مقابلے سے دستبردار ہونے سے انہیں فائدہ ہوا۔
آرنالڈی 7-5، 5-2 سے آگے تھے جب بیریٹینی نے انجری کی وجہ سے میچ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے دوسرے سیٹ کے ابتدائی کھیلوں کے دوران کولہے میں تکلیف محسوس کی اور طبی مددبھی لی ۔ اس کے بعد وقفے کے دوران اپنے معاون عملے کے مشورے کے بعد وہ میچ سے دستبردار ہو گئے۔

