منی پور کے کاکچنگ میں اسلحہ، گولہ بارود اور ملٹری گریڈکی اشیا کا بڑا ذخیرہ برآمد

تاثیر 14 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 13 جون: منی پور کے کاکچنگ ضلع میں ایک آپریشن کے دوران آسام رائفلز اور تھوبل پولیس کمانڈوز نے اسلحہ، گولہ بارود اور ملٹری گریڈ کی اشیاء کا ایک بہت بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔ اس سے علاقے میں سرگرم باغی نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر نے ہفتے کے روز ایک سرکاری بیان میں کہا کہ یہ کارروائی مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر کاکچنگ ضلع کے پورناہیتوپوکپی علاقے میں کی گئی۔ سیکیورٹی فورسزنے امریکہ میںبنی 32 پستول اور ان کے گولہ بارود کے چار راؤنڈ، دو سنگل بیرل بریچ لوڈنگ (ایس بی بی ایل) بندوقیں، اور دو ڈیٹونیٹر برآمد کیے۔ برآمد شدہ گولہ بارود میں اے کے سیریز کے 17 راؤنڈ، ایس ایل آر کے 18 راؤنڈ ، 303 کے 29 راؤنڈ اور انساس کے تین راؤنڈ شامل ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک اسٹرائیکر اسپرنگ، دو ٹیئراسموک شیل، کے سی پی کے لوگو کے ساتھ 12 اسٹیکرز اور ایک بائی پوڈ بھی برآمد کیا۔