گزشتہ 12 برسوں میں کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی، قرض، مناسب قیمت اور آمدنی کی ضمانت ملی: پی ایم مودی

تاثیر 11 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 جون: وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے پر کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے کاموں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی، کم سود پر قرضے، فصلوں کی مناسب قیمت، آمدنی کی ضمانت اور شمسی توانائی جیسی سہولیات فراہم کرکے ان کی پیداواری صلاحیت اور معیار زندگی کو بہتر بنانے پر مسلسل توجہ مرکوز کی ہے۔
وزیر اعظم نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ حکومت کا کسانوں کو جدید زرعی سہولیات فراہم کرنے پر مسلسل زور رہا ہے۔ ڈرون، سوائل ہیلتھ کارڈز اور قدرتی کھادوں سے متعلق مہمات نے کسانوں کو فصل کی پیداوار بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے۔
ایک دیگر پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کھیتی سمیت دیگر ضرورتوں کے لئے کم سود پر آسانی سے قرض فراہم کرنے میں کسان کریڈٹ کارڈ کسانوں، مویشی پرور کسانوں اور ماہی گیروں کے لیے بہت مفید ثابت ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ،’’بیج سے بازار تک‘‘ پہل نے ان کی فصلوں کی مناسب قیمتوں کو حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔