تاثیر 11 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 11 جون : ہندوستانی خواتین کی انڈر 19 ٹیم کے سلیکٹرز نے جمعرات کوہندوستان کے دورے پر آنے والی سری لنکا کی خواتین کی انڈر 19 ٹیم کے خلاف سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس دورے میں تین ٹی20 اور تین ون ڈے مقابلے کھیلے جائیں گے۔
دونوں فارمیٹس میں وکٹ کیپر بلے باز بھاویکا اہیرے کو کپتان جبکہ مہک ناروسے کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ٹی20 میچوں کی ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے، حالانکہ ون کی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس سیریز کو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا بہترین موقع سمجھا جا رہا ہے۔
انڈین ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ٹیم:
بھاویکا اہیرے (کپتان، وکٹ کیپر)، ایرا جادھو، تنیشکا شرما، ایشوری آوسرے، اونی چاوڑا، مہتو ندھی، پوروا سیواچ، کماری پلک، مہک نروسے (نائب کپتان)، کاشوی کانڈکپا، منیار میتری، گوری گوئل، جانوی وکار، انادی ٹاگڑے، کے دیکشا(وکٹ کیپر)۔
انڈین ویمنز انڈر 19 ون ڈے ٹیم:
بھاویکا اہیرے (کپتان، وکٹ کیپر)، ایرا جادھو، دیا یادو، ایشوری آوسرے، وی پرتیکشا، مہتو ندھی، پوروا سیواچ، کماری پلک، مہک نروسے (نائب کپتان)، کاشوی کانڈی کپا،ودھی پرمار، گوری گوئل، جانوی وکار، انادی ٹاگڑے، کے دیکشا(وکٹ کیپر)۔

