جموں و کشمیر بی جے پی 25 جون کو یوم قتل آئین منائے گی

تاثیر 24 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 24 جون:بی جے پی جموں و کشمیر 25 جون کو پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں یومِ قتلِ آئین منائے گی۔ اس موقع پر 1975 کی ایمرجنسی کے دوران جمہوری اداروں، شہری آزادیوں اور بنیادی حقوق پر پڑنے والے اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ بات بی جے پی کے سینئر رہنما ایڈوکیٹ چندر موہن شرما نے تریکوٹہ نگر میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 25 جون ہندوستانی جمہوریت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جب 1975 میں اْس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ ان کے مطابق یومِ قتلِ آئین منانے کا مقصد عوام کو اس دور کے واقعات اور جمہوری اقدار پر پڑنے والے اثرات سے روشناس کرانا ہے۔