تاثیر 26 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
رانچی ،26جون:جھارکھنڈہائی کورٹ نے ساتویں جوائنٹ سول سروس امتحان (2021) میں معذور امیدواروں کے لئے ریزرو عہدوں کو پر کرنے میں بے ضابطگیوں کے معاملے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ 12 ہفتوں کے اندر معذور امیدوار سدانند کمار کی تقرری کے لیے ضروری سفارشات کرے۔
جسٹس دیپک روشن کی عدالت نے سدانند کمار اور دو دیگر امیدواروں کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن کو جزوی طور پرمنظور کرتے ہوئے حکم سنایا ہے۔
سماعت کے دوران، درخواست گزاروں کی نمائندگی کرنے والے وکیل امرتانش وتس نے عدالت کو بتایا کہ ساتویں کمبائنڈ سول سروسز امتحان (2021) میں کل 252 آسامیوں میں سے سات آسامیاں معذور امیدواروں کے لیے محفوظ تھیں۔ اس کے باوجود جے پی ایس سی نے صرف چار معذور امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا، جن میں سے تین کا انتخاب کیا گیا۔ بقیہ چار ریزرو اسامیاں دیگر زمروں کے امیدواروں نے پْر کیں، جو کہ معذوری ریزرویشن سے متعلق قانونی دفعات کے برعکس ہے۔

