تاثیر 26 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 26 جون : لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے آج چھترپتی شاہوجی مہاراج کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا، “ددوراندیش سماجی مصلح اور ترقی پسند حکمران، عظیم راجرشی چھترپتی شاہوجی مہاراج کوان کے یوم پیدائش پرلاکھوں سلام ! ان کی زندگی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ کسی بھی قوم کی حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب سماج کا آخری فرد بھی عزت، مساوی مواقع اور انصاف کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔
امت شاہ نے کہا کہ سماجی مساوات کے پرچم بردار چھترپتی شاہوجی مہاراج نے ایک جامع نظام حکومت کو مضبوط بنا کر عوام پر مبنی حکمرانی کی مثال قائم کی۔ خواتین کی تعلیم، اسکالرشپ پروگراموں اور تعلیم کے وسیع پیمانے پر توسیعکے ذریعے انہوں نے سماجی طورپربااختیار بنانے کو ایک نئی سمت دی۔ ان کے نظریات ہمیشہ ملک کی تعمیر کے لیے مشعل راہ رہیں گے۔

