عمان کے ساحل کے قریب ٹینکر پر میزائل سے حملہ، تمام 24 ہندوستانی عملے کے ارکان کو بچایا گیا

تاثیر 09 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 9 جون:عمان کے ساحل پر ایک مرچینٹ ٹینکر پر میزائل حملے کے بعد عملے کے 24 ہندوستانی ارکان کو ہندوستانی ساحلی محافظوں (کوسٹ گارڈ) نے بچایا ہے۔ بچائے گئے عملے کے ارکان محفوظ ہیں اور کسی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ کامیاب ریسکیو آپریشن بین الاقوامی میری ٹائم تعاون اور اس خطے میں میری ٹائم ریسکیو حکام کے درمیان قائم مضبوط رابطہ کاری کے طریقہ کار کا ثبوت ہے۔
ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے کمانڈنٹ امت اونیال نے بتایا کہ دنیا بھر میں ہندوستانی سمندری جہازوں کی حفاظت کے تئیں  ہندوستان کی غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ممبئی کے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم آر سی سی) نے عمان کے حکام کے ساتھ مل کر یہ آپریشن چلایا۔ انہوں نے بتایا کہ پلاؤ-پرچم بردار ٹینکر ایم ٹی میریویکس عمان کے مسیرہ کے قریب لنگر انداز تھا۔ ایم آر سی سی کو 8 جون کو تقریباً 14:20 پر جہاز پر میزائل حملے کی اطلاع ملی۔ اس وقت جہاز میں 24 افراد کا عملہ تھا، جو تمام ہندوستانی شہری تھے ۔