مانسون جنوبی کونکن اور گوا تک پہنچا، مہاراشٹر میں بارش کے سازگار حالات، کئی اضلاع میں ایلو الرٹ

تاثیر 07 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 6 جون : ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے اور اب اس نے مہاراشٹر میں بھی دستک دے دی ہے۔ پورا گوا مانسون کی زد میں آنے کے بعد 6 جون کو مانسون جنوبی کونکن کے ساحلی علاقوں تک پہنچ گیا ہے۔ دیوگڑ تک مانسون کی حد واضح طور پر دیکھی جا رہی ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دو سے تین دن کے دوران مہاراشٹر کے مزید علاقوں میں مانسون سرگرم ہو جائے گا۔ ممبئی، تھانے، کونکن اور وسطی مہاراشٹر میں بارش کی شدت بڑھنے کے آثار ظاہر کیے گئے ہیں۔ اسی تناظر میں جنوبی مہاراشٹر اور کونکن کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مانسون کی آمد کی اس خوشخبری نے بارش کے منتظر کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔