نیشنل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ: کیرالہ نے مسلسل دوسری بار خطاب جیتا

تاثیر 03 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گاندھی نگر، 03 جون : کیرالہ نے راشٹریہ رکھشا یونیورسٹی، گاندھی نگر میں منعقدہچوتھی نیشنل آرم ریسلنگ اور پیرا آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں مسلسلدوسری بار سب سے زیادہ تمغے جیتے اور مجموعی طور پر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
چار روزہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے 1,800 سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیکر اسے ہندوستان میں منعقد ہونے والے آرم ریسلنگ کے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ایک بنادیا۔
یہ مقابلہ پیپلز آرم ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (پی اے ایف آئی) کے زیراہتمام آرم ریسلنگ اسپورٹس ایسوسی ایشن گجرات کے صدر راجندر سنگھ پرمار اور خزانچی مینک پٹیل کی قیادت میں منعقد کیا گیا تھا۔
مقابلے کے سب سے نمایاں چہروں میں یوراج ورما شامل رہے، جنہیں سینئر مردوں کے زمرے میں آف چیمپئنز” کا خطاب ملا۔ یووراج نے پہلے 110 کلوگرام زمرے میں طلائی تمغہ جیتا اور پھر مختلف وزن کے زمروں میں فاتحین کو شکست دے کر باوقار اعزاز حاصل کیا۔