تاثیر 04 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پیانگ یانگ (شمالی کوریا)/سیول (جنوبی کوریا)، 4 جون: شمالی کوریا کے اعلی رہنما کم جونگ اُن نے حال ہی میں شروع کی گئی جوہری مواد کی تیاری کی سہولت کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کو تیزی سے مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ کم کے ساتھ پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار بھی تھے۔ یہ اطلاع سرکاری میڈیا کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے جمعرات کو دی۔کے سی این اے نے اس جگہ کا انکشاف نہیں کیا ہے۔
جنوبی کوریا کے اخبار کوریا ٹائمز نےکے سی این اے اور جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے اس واقعے کی اطلاع دی۔ سیول میں وزارت دفاع کی ایک پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ یہ سہولت یورینیم کی افزودگی کی جگہ ہو سکتی ہے۔ شمالی کوریا کے پاس اس وقت یونگ بیون، کانگسون اور کوسونگ میں یورینیم افزودگی کی سہولیات موجود ہیں۔ وزارت دفاع نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا کم نے چوتھی تنصیب کا دورہ کیا۔

