تاثیر 19 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 18 جون : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اپنے دورہ فرانس کے دوران کئی بڑی عالمی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور کاروبار کی توسیع کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے تعمیراتی سامان کی معروف کمپنی سینٹ گوبین کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بینوئٹ بازن سے ملاقات کی۔ بات چیت میں تعمیراتی مواد اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں مواقع خاص طور پر پائیدار ترقی سے متعلقپر توجہ مرکوز کی گئی ۔ مودی نے سینٹ گوبین کی ہندوستان میں مضبوط موجودگی اور سرمایہ کاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستانی نوجوانوں کے لیے روزگار اور مواقع پیدا کر رہا ہے۔ بازین نے ہندوستان میں سرمایہ کاری اور توسیع کے لیے کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔
وزیر اعظم نے ریل ٹرانسپورٹ اور موبیلٹی کی معروف کمپنی آلسٹوم کے سی ای او مارٹن زیون سے بھی ملاقات کی۔ ریلوے کی جدید کاری اور نقل و حرکت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔ مودی نے ہندوستان میں آلسٹوم کی سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان سے روزگار پیدا کرنے اور ہندوستانی ریلوے شعبے کی ترقی میں مدد ملی ہے۔ زیون نے ہندوستان میں کمپنی کی توسیع اور اضافی سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اشتراک کیا۔

