وزیر اعظم مودی نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے گاؤں پہاڑ پورکا دورہ کیا

تاثیر 21 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھونیشور، 20 جون: میور بھنج کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر دروپدی مرمو کے ساتھ اڈیشہ کے پہاڑ پور گاؤں کا دورہ کیا۔ وہاں رہتے ہوئے انہوں نے سنتھالی اور ہو جاہیرا گوسانی پیٹھ مٰن پوجا کی اور مقامی اسکول اور ہنر مندی کے مرکز کا بھی دورہ کیا۔سوشل میڈیا پر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس دورے کو ایک اعزاز اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ قرار دیا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انہوں نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے ساتھ گوسانی پیٹھ میں پوجا کی۔ انہوں نے کہا کہ گوسانی پٹھ قبائلی ثقافت میں بہت اہمیت رکھتا ہے، جو قبائلی برادری کے عقیدے اور روایات کی زندہ علامت کے طور پر کام کرتا ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے صدر جمہوریہ مرمو کے ساتھ پہاڑ پور گاؤں میں سنتھالی جہیرا اور ہو جاہیرا سائٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس درخت قبائلی برادری کے گہرے عقیدے اور فطرت کے ساتھ متوازن رشتہ برقرار رکھنے کی ان کی روایت کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی ثقافتی روایات ہندوستان کے شاندار ورثے کا ایک اٹوٹ حصہ ہیں اور ان کی حفاظت اور پرورش کی جانی چاہیے تاکہ آنے والی نسلیں ان سے ترغیب حاصل کر سکیں۔
وزیر اعظم نے یہ بھی ذکر کیا کہ انہوں نے پہاڑ پور میں اسکول کے احاطے میں آنجہانی شری شیام چرن مرمو، آنجہانی شری لکھن مرمو اور آنجہانی شری سپن مرمو کی یادگاری مقامات پر گہلائے عقیدت نذر کئے۔