تاثیر 21 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 20 جون: قومی اہلیت و داخلہ ٹیسٹ (نیٹ) کے دوبارہ امتحان کے لیے ایک طالب علم کو اس کے ایڈمٹ کارڈ پر ایک غلط امتحانی مرکز تفویض کیے جانے کا معاملہ سیاسی طور پر طول پکڑ گیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اس واقعہ کو لے کر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں اور اسے طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیل قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ناگپور کے ایک طالب علم کو دوبارہ امتحان کے لیے اس کے ایڈمٹ کارڈ پر ابوظہبی میں ایک امتحانی مرکز تفویض کر دیا گیا ، حالانکہ طالب علم کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے اور اس کے خاندان کے پاس امتحان دینے کے لیے بیرون ملک جانے کے لیے مالی وسائل نہیں ہیں۔

