تاثیر 09 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دہرادون، 9 جون: اتراکھنڈ میں موسم اس وقت معمول کے مطابق ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آج ریاست کے آٹھ اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ باقی اضلاع خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مرکز، دہرادون نے منگل کو جاری کردہ اپنے یومیہ موسم کے بلیٹن میں کہا ہے کہ اترکاشی، رودرپریاگ، چمولی، باگیشور، پتھورا گڑھ، الموڑہ ، نینی تال اور چمپاوت اضلاع میں کہیں-کہیں بہت ہلکی سے ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، اتراکھنڈ کے میدانی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج کیا گیا، جب کہ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت کہیں معمول سے نیچے تو کہیں معمول سے زیادہ رہا۔ اگلے ایک سے دو دنوں کے دورا،ن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سیلسیس تک اضافے کی توقع ہے، جس کے بعد اگلے دو سے تین دنوں میں 2 سے 4 ڈگری سیلسیس کی کمی کے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔

