تاثیر 16 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 15 جون:بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی پیش گوئی کے مطابق دہلی-این سی آر میں پیر کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ اسی دوران جنوب مغربی مانسون بہار، جھارکھنڈ سے لے کر مغربی بنگال تک آگے بڑھ چکا ہے۔
آئی ایم ڈی کے مطابق دارالحکومت میں منگل کو دوپہر اور شام کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ اس دن زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
17 جون کو جزوی طور پر ابر آلود موسم رہے گا۔ اس دن زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ اور 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ ہواؤں کی رفتار عمومی رہے گی۔ 18 جون کو بھی جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے اور اس دن درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ اور 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

