تاثیر 11 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
تہران ،11جون:پاسدارانِ انقلاب نے امریکی حملوں کے ردعمل میں امریکہ کے 18 اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔خلیجی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کویت میں امریکہ کے السالم اور احمد الجابر اور بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب ایران نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ کا یہ دعویٰ کہ انہوں نے ایرانی حکام سے براہِ راست بات کی ہے نہ صرف جھوٹ بلکہ جنگ سے بچنے کی کوشش پر پردہ ڈالنے کے لیے ہے۔پاسداران انقلاب ایران کی ایئرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ چاہتا ہے کہ مقدس آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنا دے تو ایران پورے خطے کو امریکہ کے لیے جہنم بنا دے گا۔

