کوئلہ اور لگنائٹ کو گیس کی شکل میں تبدیل کرنے کے پروجیکٹوں سے متعلق حیدرآبادمیںروڈ شو کا انعقادکل

تاثیر 10 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،10جون:نئی دہلی میں کوئلے اور لگنائٹ کو گیس کی شکل میں تبدیلی کرنے کے پروجیکٹوں پر ہونے والے کامیاب روڈ شو کی شاندار کامیابی کے بعد، کوئلے کی وزارت کل یعنی 11 جون 2026 کو حیدرآباد میں اپنے اگلے روڈ شو کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ پچھلے پروگرام میں کاروباری شعبے کی طرف سے ملنے والے زبردست ردعمل اور بھرپور شرکت نے یہ ثابت کیا ہے کہ اس صنعت سے وابستہ لوگوں کا بھارت کے کوئلہ کو گیس کی شکل میں تبدیل کرنے سے متعلق ایکو سسٹم پر اعتماد بڑھ رہا ہے اور اس نے اس اہم شعبے میں سامنے آنے والے شاندار مواقع کو بھی نمایاں کیا ہے۔
حیدرآباد میں ہونے والے اس روڈ شو کے مہمانِ خصوصی کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی ہوں گے، جبکہ کوئلہ اور کانکنی کے وزیرِ مملکت جناب ستیش چندر دوبے مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں وزارتِ کوئلہ کے سکریٹری جناب وکرم دیو دت، ایڈیشنل سکریٹری جناب منوج کمار جھا، وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے نمائندے، کوئلہ اور لگنائٹ کمپنیاں، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ادارے، کاروباری تنظیمیں، سرمایہ کار اور دیگر اہم شراکت دار بھی موجود ہوں گے۔