واٹس ایپ لنک پر کلک کرتے ہی اکاؤنٹ سے 1.69 لاکھ روپے نکل گئے، دو ملزم گرفتار

تاثیر 07 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 7 جون:ضلع شاہدرہ کے سائبر پولیس اسٹیشن نے آن لائن انویسٹمنٹ اور سائبر فراڈ کے معاملہ میں دو ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے سائبر فراڈ کرنے والوں کو کرایہ کے بینک اکاؤنٹس فراہم کیے اور فراڈ کی گئی رقوم منتقل کیں۔ پولیس نے ملزم سے ایک موبائل فون، چھ ڈیبٹ کارڈز، دو چیک بکس اور اہم ڈیجیٹل ثبوت برآمد کئے۔
شاہدرہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجندر پرساد مینا نے اتوار کو بتایا کہ 14 مئی 2026 کو شاہدرہ کے رہنے والے بزرگ شہری سرینواس شرما نے سائبر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ شکایت میں اس نے کہا کہ اس کے واٹس ایپ پر ایک لنک بھیجا گیا تھا۔ لنک پر کلک کرنے پر، اس کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا اور اس کی اجازت کے بغیر اس کے بینک اکاؤنٹ سے 169,263 روپے نکال لیے گئے۔