تاثیر 25 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 25 جون: بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی چیف ترجمان نوناتھ بان نے شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے راؤت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم کی دھمکیاں دینے اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرنے والے سنجے راؤت کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اب ان کے پاس نہ بم بچے ہیں اور نہ ہی سوتلی بم۔ ان کے پاس صرف بے اثر لاونگی پٹاخے رہ گئے ہیں، اس لیے وہ صرف فضول بیانات اور کھوکھلی دھمکیاں ہی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کے خلاف کارروائی کے لیے کسی سے اجازت نہیں لیتے اور عوام بھی سنجے راؤت کو سبق سکھا چکی ہے، اس لیے پہلے اپنی جماعت کے بچے کھچے بے اثر لوگ سنبھالیں، پھر دوسروں کو دھمکیاں دیں۔
نوناتھ بان نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کو مہاوکاس اگھاڑی کو متحد رکھنے کی کوشش کرنے کے بجائے پہلے اپنی پارٹی کو متحد رکھنے پر توجہ دینی چاہیے، کیونکہ شیو سینا (ادھو) میں بھاسکر جادھو اور ملند نارویکر، نیز آدتیہ ٹھاکرے اور سنجے راؤت کے درمیان واضح گروہ بندی ہو چکی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کئی دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے، اس لیے سنجے راؤت پہلے اپنی جماعت کو سنبھالیں، پھر مہاوکاس اگھاڑی کو متحد کرنے کی بات کریں۔

