تاثیر 10 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لندن، 10 جون (ہ س)۔ ٹینس لیجنڈ سرینا ولیمز نے تقریباً چار سال بعد پروفیشنل ٹینس میں واپسی کرتے ہوئے منگل کو کوئنز کلب گراس کورٹ ایونٹ میں ڈبلز مقابلہ میں یادگارجیت درج کی۔ امریکی اسٹار نے 19 سالہ کینیڈین وکٹوریہمبوکو کے ساتھ مل کر اپنا پہلا میچ جیتا۔
سرینا اور مبوکو نے تیسری سیڈ نکول میلیچار مارٹینز اور ایرن روٹلف کو 6-7 (2)، 2-6 سے شکست دی۔ 2022 کے یو ایس اوپن کے بعد یہ سرینا کا پہلا پروفیشنل میچ تھا۔ میچ کے دوران سرینا نے 120 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سروس کی اور کئی دمدار فاتھانہ شارٹ لگائے۔مقابلہ کا اختتام بھی انہوں اپنے انداز میں دو ایس اور شاندار فاتحانہ سروس کے ساتھ کیا۔
اپنی جیت کے بعد سرینا نے کورٹ پر کہا، “یہ بہت مزیدار تھا۔ مجھے وکٹوریہ کے ساتھ کھیلنا واقعی اچھا لگا۔ ہم نے پہلے کبھی ایک ساتھ نہیں کھیلا، لیکن کورٹ پر سب کچھ اتنا فطری محسوس ہوا۔” تاہم، بعد میں انہوں نے پریس کانفرنس میں اپنی کارکردگی کے بارے میں انکساری کا اظہار کیا۔ انہوں نے مذاق میں خود کو “سی مائنس” اسکور دیا، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ چار سال بعد سیدھے گھاس کے کوٹ پر واپس آنا آسان نہیں ہوتا اور مجموعی طور پر، اس کی کارکردگی اچھی رہی۔

