اسٹریکس پروفیشنل نے کولکاتا میں ’برو لیٹ 2026‘ کلیکشن متعارف کرایا

تاثیر 20 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 19/ جون (تاثیر بیورو) بھارت کے معروف سیلون ہیئر کلر اور کیئر برانڈ اسٹریکس پروفیشنل نے تاج تال کٹیر، کولکاتا میں منعقدہ میگا سیمینار 2026 کے دوران اپنے نئے ’’برو لیٹ 2026‘‘ کلیکشن کی رونمائی کی۔ اس موقع پر ملک بھر کے نامور ہیئر اسٹائلسٹ، بیوٹی ماہرین اور سیلون پروفیشنلز نے شرکت کی۔
کمپنی کے مطابق یہ نیا کلیکشن گہرے برونیٹ شیڈز، کافی، ایجڈ وائن اور ویلوٹ ٹیکسچر سے متاثر ہے، جس میں کاپر، مہوگنی، بلونڈ اور ڈیپ ریڈ ٹونز کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد جدید اور پریمیم ہیئر کلر ٹرینڈز کو فروغ دینا ہے۔
تقریب کا اختتام ایک شاندار فیشن شو پر ہوا جس میں معروف بنگالی اداکارہ نصرت جہاں نے عالمی شہرت یافتہ ہیئر اسٹائلسٹ جوآکیم روس اور اسٹریکس پروفیشنل کے ٹیکنیکل ایمبیسیڈر نجیب الرحمٰن کے ساتھ ریمپ واک کی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’’برو لیٹ‘‘ کلیکشن عالمی ہیئر کلر رجحانات کو بھارتی سیلون صنعت کے مزید قریب لانے کی ایک اہم کوشش ہے۔