تاثیر 24 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جینیوا، 24 جون: دنیا کے سب سے باوقار ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن 2026 کا آغاز اس بار ایک تاریخی لمحے کا گواہ بنے گا۔ دفاعی مینز سنگلز چیمپئن یانک سنر سینٹر کورٹ پر پہلا میچ 29جون کو کھیلیں گے اور ایسا کرنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن جائیں گے
گزشتہ سال مینز سنگلزکا خطابجیتنے والے 24 سالہ سنر کے لیے یہ کامیابی انتہائی خاص ہے۔ انہوں نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ سینٹر کورٹ پر پہلا میچ کھیلنا ان کے لیے ایک سنسنی خیز لمحہ ہوگا۔ ان کے مطابق ومبلڈن کا ماحول دنیا کے کسی بھی دوسرے ٹینس کورٹ سے مختلف ہے اور انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن وہ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں سینٹر کورٹ میں ہوں گے۔
خواتین کے زمرے میں، دفاعی چیمپئن ایگا سویاتیک دوسرے دن سینٹر کورٹ پر اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ گزشتہ سال خطاب جیت کر وہ ومبلڈن ویمنز سنگلز چیمپئن بننے والی پہلی پولینڈ کی کھلاڑی بن گئی تھیں۔

