فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے گھمبیر مغلاں میں جاری آپریشن شیروالی کا زمینی سطح پر جائز لیا

تاثیر 02 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 02 جون: فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) نے جی او سی سی آئی ایف رومیو کے ہمراہ گمبھیر مغلاں کے علاقے کا دورہ کرکے جاری آپریشن شیروالی کی پیش رفت اور زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق دورے کے دوران اعلیٰ افسران کو آپریشنل منصوبہ بندی، جاری کارروائیوں اور فوجی دستوں کی معاونت کے لیے اختیار کیے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر دشوار گزار علاقوں میں تعینات اہلکاروں کو فراہم کی جانے والی لاجسٹک سہولیات اور سپورٹ نظام کا بھی معائنہ کیا گیا۔