تاثیر 10 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 9 جون: ملک کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ نے ہندوستانی ملاحوں کو بے یار و مددگار چھوڑدینے کے معاملات پرسخت موقف اپناتے ہوئے اب تک 88 جہازوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے جب کہ 278 جہازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مجموعی طور پر 366 بجری جہازوں کوملاحوں کو لا وارث چھوڑ دینے سے متعلق معاملوں میں نشانزد کیا گیا ہے۔
ابینڈن یعنی ملاحوں کو ان کے حال پر چھوڑ دینے کی حالات تب پیداہوتے ہیں، جب کسی ملاح کو بغیر تنخواہ، خوراک یا وطن واپسی کے بندوبست کے غیر ملکی بندرگاہ پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کے اعداد و شمار کے مطابق، 2025 میں ہی 1,125 ہندوستانی ملاح ایسے حالات کا شکار ہوئے، جو اس مسئلے کی سنگینی کو نمایاں کرتا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ کے مطابق، جن بحری جہازوں میں ملاحوں کو بے یار و مدد گار چھوڑنے کا پہلا واقعہ پایا جاتا ہے، ان کو ممنوعہ فہرست میں ڈال دیا جاتا ہے، جب کہ دوبارہ ایسا واقعہ رونما ہونے پر انہیں بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے۔ بلیک لسٹڈ بحری جہازوں پر ہندوستانی ملاحوں کی تقرری مکمل طور پر ممنوع ہوجاتی ہے۔۔

