تاثیر 10 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، عالیہ بھٹ کی انتہائی متوقع جاسوسی ایکشن فلم ’ الفا ‘ کا پہلا ٹیزر بدھ کو جاری کیا گیا۔ یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کی پہلی خاتون کی زیرقیادت فلم شیو راویل کی ہدایت کاری میں، ٹیزر میں عالیہ بھٹ کے طاقتور اور ایکشن سے بھرپور اوتار کو دکھایا گیا ہے۔ اس میں بوبی دیول کے کردار سے بھی پردہ اٹھ گیاہے ، جو فلم میں عالیہ کے والد کا کردار ادا کریں گے۔ ٹیزر نے فلم کے بارے میں شائقین کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔

