تاثیر 16 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ٹھاکرگنج (محمد شاداب غیور)مقامی ہرگوری سبھاگار میں پیر کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اہتمام “بارہ سال یقین کے، ترقی کے اور عوامی فلاح کے — ترقی یافتہ بھارت سنکلپ کانفرنس” کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان، عہدیداران اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد مرکزی حکومت کے کامیاب 12 برسوں کی کامیابیوں کو عوام تک پہنچانا اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے عوامی شمولیت کو مضبوط بنانا تھا۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی بہار حکومت کے سابق وزیر ہری سہنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک نے ترقی، بہتر حکمرانی، خود کفالت اور عوامی فلاح کے میدان میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اسکیموں کا فائدہ سماج کے آخری فرد تک پہنچا ہے، جس سے ملک میں اعتماد، ترقی اور بہتر حکمرانی کا نیا ماحول قائم ہوا ہے۔ انہوں نے ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو پورا کرنے میں ہر شہری کی شمولیت کو ضروری قرار دیا۔ پروگرام میں خصوصی مہمانوں کے طور پر بی جے پی ضلع صدر گوپال موہن سنگھ، مہلا مورچہ ضلع صدر سونی دیوی، بی جے پی کے سینئر لیڈر سنجے اپادھیائے، بی جے پی مالیات شعبہ کے ضلع کنوینر پرمود راج چودھری، ضلع ترجمان کوشل یادو، نگر صدر اتل سنگھ، سینئر لیڈر دیوکی اگروال اور ضلع نائب صدر بجلی سنگھ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے وزیر اعظم کے سنہری 12 سالہ دورِ حکومت میں ملک میں ہونے والے تاریخی ترقیاتی کاموں، غریبوں کی فلاحی اسکیموں، بنیادی ڈھانچے کی توسیع، خواتین کے اختیارات، نوجوانوں کے مواقع اور بھارت کی بڑھتی ہوئی عالمی حیثیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
پروگرام کی صدارت اتل سنگھ نے کی جبکہ پروگرام کے انچارج کوشل کشور یادو تھے۔ پروگرام کی کامیاب نظامت بی جے پی نگر مہا منتری چندرکانت گوتم نے انجام دی۔ اپنی نظامت کے دوران انہوں نے کانفرنس کی خاکہ، مقاصد اور تنظیمی سرگرمیوں کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر منڈل صدر اپیندر سنگھ، منڈل صدر درپ لال سنگھ، منڈل صدر راہل یادو، ضلع ترجمان ارون سنگھ، وجے شرما، انیل مہاراج، شیو شنکر مہتو، نریش جین، سپاہی یادو، کھوکھا سرکار، سپن بھٹاچاریہ، سنی جھا، پشپ راج سنگھ، پردیپ شاہ، بٹو ساہ، ویویک شاہ، لکشمن جھا، گوپیش یادو، انیل شاہ، رینا کرمکار، انجلی منڈل، چندنا مجومدار، سادھنا حالدار، میرا چودھری، انامیکا داس گپتا، کرتی دیوی سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور حامیان موجود رہے۔

