تاثیر 27 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کوپل، 27 جون: کرناٹک کے کوپل ضلع میں ہفتہ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک اور چار دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ کوکنور تعلقہ کے بھاناپور میں واقع قومی شاہراہ 63 پراس وقت پیش آیا جب عقیدت مندوں کو منترالیم درشن کے لئے لے جانے والی ایک اومنی وین ڈیوائیڈر کو عبور کرنے والی ایک مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی۔
مرنے والوں کی شناخت کینچاما بالیکائی (35)، امرتا کوٹیال (25)، رمیش بلاری (45)، پروین بلیکائی (40) اور چنمے کے طور پر کی گئی ہے۔ تمام مہلوکین ہاویری ضلع کے رٹی ہلی تعلقہ کے کبارا گاؤں کے رہنے والے تھے۔

